loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

18/06/2025 16:44

"اجالے بانٹ دینا تم”

سفر کی جب بھی ٹھانو تم
دیا جب بھی جلاؤ تم
ہمیشہ من میں رکھو تم
دیے کی لو بڑھانا ہے
اجالا بانٹ دینا ہے
سفر میں جب بڑھو گے تم
یقیناً جان لو گے تم
دیے کی لو بڑھانے سے
سفر میں ساتھ دینے سے
محبت بانٹ دینے سے
کبھی یہ کم نہیں ہوتی
مسافت من نہیں چھوتی
نئی کرنیں ابھرتی ہیں
نئی راہیں بلاتی ہیں
دیے کی لو بڑھانا تم
اجالے بانٹ دینا تم
محبت بانٹ دینا تم

ڈاکٹر حنا امبرین طارق

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم