MOJ E SUKHAN

اس سے پہلے مری خواہش مجھے رسوا کر دے

غزل

اس سے پہلے مری خواہش مجھے رسوا کر دے
عزت نفس کو خالق مرے زندہ کر دے

مجھ سے دنیا کی یہ حالت نہیں دیکھی جاتی
میرے مالک میرے احساس کو اندھا کر دے

دیکھ اچھا نہیں احباب کی غیبت کرنا
یہ عمل تجھ کو کسی روز نہ تنہا کر دے

آ نہ جائے کہیں لہجے میں تکبر یا رب
میرے بڑھتے ہوئے قد کو ذرا چھوٹا کر دے

شادمانی میں تری یاد نہیں آتی ہے
کوئی غم مجھ کو عطا میرے مسیحا کر دے

عالم نظامی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم