غزل کے اشعار
اس کی تلاش ہے مجھے رہ گزر مجاز میں
حسن بھی اک حجاب ہے جس کے حریم ناز میں
عقل ہے پھر حریف عشق اب یہ نقاب الٹ نہ دے
پردہ اٹھا کے آ نہ جاؤ عالم امتیاز میں
مطرب خوشنوا مجھے نشتر تیز چاہیے
یہ تو نوائے درد ہے نغمہ کہاں ہے ساز میں
اختر علی گڑھی