loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

18/06/2025 19:15

اچھے اچھوں کے بھی کردار تلک آئے گی

اچھے اچھوں کے بھی کردار تلک آئے گی
بات جب درہم و دینار تلک آئے گی

تری دنیا تری خوش نام یہ اچھی دنیا
آتے آتے مرے معیار تلک آئے گی

سوکھتی بیل پہ اک پھول کی تنہائی ہے
روز چڑیا مری دیوار تلک آئے گی

ایک بیماری جسے عشق کہا جاتا ہے
گھوم پھر کر ترے بیمار تلک آئے گی

پھول سے دھول ہٹائی تو کوئی یاد آیا
اب یہ آسانی بھی ہر خار تلک آئے گی

شام کا وقت ہے گھاٹے کی فراوانی ہے
جنس خود چل کے خریدار تلک آئے گی

اک ندامت جو مرے پاؤں کا خمیازہ ہے
رینگتے رینگتے دستار تلک آئے گی

ارشاد نیازی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم