loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

18/06/2025 13:50

اگر دل میں ہے کچھ صبر و یقیں تو

نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم

اگر دل میں ہے کچھ صبر و یقیں تو
سبھی مل جائے گا رکھو جبیں تو

زمانہ منتظر رہتا ہے جن کا
وہی ہیں رحمت اللعالمین تو

مرے سرکار جیسا کون ہوگا
بہت ائے ہیں دنیا میں حسین تو

ابوبکر و عمر عثمان و حیدر
نگینہ بن گئے زیر نگیں تو

مرا دل جلوہ گاہِ ناز ہوگا
وہ گر بن جائیں اس دل کے مکیں تو

نگاہوں میں بسا لوں گا انہیں میں
وہ بس اک بار مل جائیں کہیں تو

تصدق ہوچکا عمران ان پر
کہاں باقی رہا کچھ بھی نہیں تو

عمران احمد اویسی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم