loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

04/08/2025 14:08

تجھے خبر ہو کہ واقف ہوں تیرے حال سے میں

تجھے خبر ہو کہ واقف ہوں تیرے حال سے میں
گزر رہا ہوں ترے موسم ِ خیال سے میں

وہ پھر ملا تو مجھے حیرتوں سے تکتا رہا
کہ دل گرفتہ نہ لگتا تھا بول چال سے میں

پرانی چوٹ بہت دن وفا نباہتی ہے
بہت دکھا ہوں ادھر چند ایک سال سے میں

یہ بے امان محبت ہے اس کو ٹھیک سے دیکھ
بکھر نہ جاؤں کہیں اتنی دیکھ بھال سے میں

کبھی دماغ کبھی دل.سے جنگ کی لیکن
کنارہ.کش نہ ہوا اپنے اعتدال سے میں

(سعود عثمانی )

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم