loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/04/2025 12:22

تھے عالی مرتبہ سب انبیاء اوَّل سے آخر تک

تھے عالی مرتبہ سب انبیاء اوَّل سے آخر تک
مگر سرکارسا کوئی نہ تھااوَّل سے آخر تک

نکل آئیں گے حل سب مسئلوں کے چند لمحوں میں
حیاتِ مصطفےٰ کو سوچنا اوَّل سے آخر تک

اتارے جسم و جاں پر سارے موسم شادمانی کے
بدل دی شہر ہستی کی فضااوَّل سے آخر تک

جنہیں اُمّی لقب کہہ کر زمانہ یاد کرتا ہے!
وہی ہیں حاملِ علمِ خدا اوَّل سے آخر تک

فرشتوں نے مری لوحِ عمل پر روشنی رکھ دی
ثناء خوانِ محمد لکھ دیااوَّل سے آخر تک

ملی ہے کاسہء فن کو مرے خیرات طیبہ سے
مِرا دیوان ہے ان کی عطا اوَّل سے آخر تک

بہارِ نعت سے باغِ سخن لہکا صبیح ؔ ایسا
ترو تازہ رہی فصلِ نوااوَّل سے آخر تک

صبیح رحمانی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات

نظم