loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/04/2025 18:16

جانبِ مصطفیﷺ ہیں نوائیں مری

جانبِ مصطفیﷺ ہیں نوائیں مری
اور اُن ﷺ کی گلی میں صدائیں مری

وہﷺ تو مختار ہیں سب کے غم خوار ہیں
اُنﷺ سے ٹلتی ہیں ساری بلائیں مری

فیض ملتا رہے اُن کے در سے سدا
پوری ہوتی رہیں کُل دعائیں مری

اذن سرکارﷺ ہو دید سرکارﷺ ہو
یہ نگاہیں کبھی نور پائیں مری

ورد جاری رہے اور خماری رہے
زندگی ایسے آقاﷺ سجائیں مری

لغزشوں کی معافی وہاں ملتی ہے
درگزر کرتے ہیں وہﷺ خطائیں مری

چل پڑے قافلے میں نہیں جا سکی
حاجیو! دھڑکنیں ساتھ جائیں مری

مہوش اشرف

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات

نظم