loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

18/06/2025 18:25

حسنِ صرصر ہے جسے بادِ صبا کہتے ہیں

حسنِ صرصر ہے جسے بادِ صبا کہتے ہیں
لوگ ناداں سمِ قاتل کو دوا کہتے ہیں

یہ ضروری تو نہیں ہے کوئی قائل کرلے
حسنِ خاموش کو سب شعلہ نوا کہتے ہیں

کتنے چالاک ہیں اس دور کے اہلِ ثروت
ظلم کرتے ہیں مگر اس کو ردا کہتے ہیں

محوِحیرت ہوں کہ اب بھی ہیں جہاں میں کچھ لوگ
خود تراشے ہوئے پتھر کو خدا کہتے ہیں

اب تو نایاب ہوئے چہرہ شناسا بندے
وہ جو شاہین کو گرگس سے جدا کہتے ہیں

شاہین برلاس

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم