loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

17/06/2025 16:51

حسین سے بھی روابط ہیں انکا دعویٰ ہے – Hussain se bhi rawabit hain unka dawa hai

حسین سے بھی روابط ہیں انکا دعویٰ ہے
یذید سے بھی پسٍ پشت ملنا جلنا ہے

ذرا ذرا سے منافق تو سب ہی ہوتے ہیں
وہ کھل کے مان رہا ہے چلو یہ اچھا ہے

بیان خامیاں کرتا ہے منہ پہ کچھ ایسے
گمان ہوتا ہے اک آٸینہ سا رکھا ہے

وہ کھو گیا ہے مری فکرِ روزی روٹی میں
سنا ہے اب بھی درختوں پہ نام لکھا ہے

زمیں سے سب کو ہی زم زم نہیں ملا کرتا
کہیں پہ کوٸی فقط ایڑیاں رگڑتا ہے

ہاں روز روز یہ تقویمی صفحہ بدلے گا
یہ کس نے کہہ دیا ہر روز دن بدلتا ہے

غضنفر علی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم