Shan e jod o Sakha ki Baat Karo
نعت
شانِ جود و سخا ﷺ کی بات کرو
شاہِ ارض و سما ﷺ کی بات کرو
جس کے آنے سے ہے جہاں روشن
ایسے شمس الضحیٰ ﷺ کی بات کرو
ہم کو شامل کرے جو امت میں
رحمتِ کبریا کی بات کرو
راہ جس نے دکھائی سیدھی ، اسی
رہبر و رہنما ﷺ کی بات کرو
خیر کی مانگیں جو دعا ہر دم
ایسے خیرالوریٰ ﷺ کی بات کرو
اپنے اشعار میں ہمیشہ ہی
"عظمت مصطفیٰ ﷺ کی بات کرو”
آج معصوم تم چلے طیبہ
رب کے شکر و رضا کی بات کرو
انعام الحق معصوم صابری
Inam ul Haq masoom Sabri