loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

18/06/2025 14:32

فرصت کسے ملتی ہے خیالوں کے سفر سے

فرصت کسے ملتی ہے خیالوں کے سفر سے
جو گھر میں نظر آتے ہیں باہر ہیں وہ گھر سے

ممکن ہے کسی موڑ پہ انساں کوئی مل جائے
گزرا ہوں اسی فکر میں ہر راہ گزر سے

ہر ذہن میں کچھ بغض ہے ہر دل میں عداوت
دیکھوں تو کسے دیکھوں محبت کی نظر سے

ہر دل پہ ملے نقش و نگارِ غمِ دوراں
آئینہ کوئی صاف نہیں گردِ سفر سے

سجتی رہیں ذرات کے تاروں سے فضائیں
دیوانے فدا خاک اڑاتے رہے سر سے۔

فدا خالدی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم