loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/04/2025 17:58

لوحِ دل پہ لکھا ہے محمد کا نام

لوحِ دل پہ لکھا ہے محمد کا نام
دھڑکنوں کی صدا ہے محمد کا نام

ہے وسیلہ یہی اسمِ اعظم یہی
استجابِ دعا ہے محمد کا نام

دونوں عالم کو جس نے منور کیا
نورِ حق کی ضیا ہے محمد کا نام

ہوگئیں دور ساری پریشانیاں
جب بھی میں نے لیا ہے محمد کا نام

ظلمتِ جہل میں جو اجالا کرے
عِلم کا وہ دیا ہے محمد کا نام

شرطِ ایمان ہے حُبِ نامِ علی
اور اُس سے سِوا ہے محمد کا نام

گر ہو کامِل یقیں تو دوا ہے یہی
ہر مرض کی شفا ہے محمد کا نام

عشقِ رب تک پہنچنا ہے ممکن مگر
اس میں شرطِ وفا ہے محمد کا نام

آگہی خود تجھے ڈھونڈ لے گی اگر
تو نے دل سے کہا ہے محمد کا نام

اس سے بہتر کوئی نامِ نامی نہیں
کِبریا کی عطا ہے محمد کا نام

میں کروں کس طرح شانِ عظمت بیاں
ربِ سّلِم علیٰ ہے محمد کا نام

روزِ محشر کا مجھ کو کوئی ڈر نہیں
میرے دل میں بسا ہے محمد کا نام

گر مِلے تم کو غالب تو کہنا صبا
دردِ دل کی دوا ہے محمد کا نام

صبا عالم شاہ
انگلینڈ

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات

نظم