loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

18/06/2025 16:53

موسمِ گُل میں جب سنور تی ہوں

Mosam e gul main jab sanwarti Hoon

غزل

موسمِ گُل میں جب سنور تی ہوں
گُل کی مانند میں نکھرتی ہوں

میں جو طوفان میں اترتی ہوں
ڈوب کر بھی تو میں اُبھرتی ہوں

گوشہء دل میں بس گیا ہے کوئی
اپنی اُلفت پہ ناز کرتی ہوں

زندگی میری مُستعار سہی
زیست میں اپنی رنگ بھرتی ہوں

بانٹ لیتی ہوں دوسروں کے غم
زندگی سے جو پیار کرتی ہوں

جانے یہ کیسی جستجو ہے مجھے
ہائے، کس دور سے گزرتی ہوں

ہے درخشاںؔ، یہ زندگی اپنی
دل کی دولت جو دان کرتی ہوں

درخشاں صدیقی

Darakhshan Siddiqui

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم