loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

18/06/2025 15:33

میں اپنی منزل سے ھٹ چکا تھا۔

میں اپنی منزل سے ھٹ چکا تھا۔
مجھے وہ رستہ لپٹ چکا تھا۔

میں رشتے ناتے نباہ کر بھی۔
ہزار حصوں میں بٹ چکا تھا ۔

بچھڑ کے تجھ سے وجود میرا۔
خودی میں اپنی سمٹ چکا تھا۔

عجیب تھا اپنا عشق لوگو!
جو بنکے دیمک چمٹ چکا تھا۔

کہ اب مقابل تھے دوست میرے۔
میں دشمنوں سے نمٹ چکا تھا۔

اسے سمجھتا تھا دوست شائق۔
جو میری بازی پلٹ چکا تھا۔

(سید شائق شہاب)

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم