loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

06/08/2025 01:48

کِس نے بھیگے ہوئے بالوں سے یہ جھٹکا پانی _ Kisne Bheege Hue Balon Se Ye Jhatka Pani

کِس نے بھیگے ہوئے بالوں سے یہ جھٹکا پانی
جُھوم کے آئی گھٹا ، ٹُوٹ کے برسا پانی

رُولئے پُھوٹ کے ، سینے میں جلن اب کیوں ہے
آگ پگھلا کے نِکالا ہے یہ جلتا پانی

کوئی متوالی گھٹا تھی کہ جوانی کی اُمنگ
جی بہا لے گیا برسات کا پہلا پانی

ٹکٹکی باندھے وہ پھرتے ہیں میں اِس فکر میں ہوں
کہیں کھانے لگے چکر نہ یہ گہرا پانی

بات کرنے میں وہ اُن آنکھوں سے امرت ٹپکا
آرزو دیکھتے ہی، منہ میں بھر آیا پانی

آرزو لکھنوی ​

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم