loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

18/06/2025 16:51

کچھ ایسے محبت کا اظہار کر

Kuch aysay Mahabat ka izhaar kar

غزل

کچھ ایسے محبت کا اظہار کر
دِلوں کو تُو محفل کے سرشار کر

ہمیں عام اُلفت کا قائل نہ جان
ہمیں دل کی نظروں سے تُو پیار کر

کیے تھے جو وعدے رہِ عشق میں
عمل سے تُو اب اُن کا اظہار کر

لبوں کو بھی دے تُو کبھی جنبشیں
کبھی ہم سے یُوں بھی تو اِقرار کر

محبت کا تیری تقاضا ہے یہ
“ تمنا کو سینوں میں بیدار کر”

براھیمی آتش کی جو ہے مثال
لہو سے وہی آگ گلزار کر

جو ہیں راستے اونچے نیچے بہت
اُنہی راستوں کو تُو ہموار کر

چمن میں درخشاںؔ، نہیں گُل تو کیا
تُو دشتِ محبت کو گلزار کر

درخشاں صدیقی

Darakhshan Siddiqui

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم