یہ شعلہ آزمانا جانتے ہیں
سو ہم دامن بچانا جانتے ہیں
۔
تعلق جو بھی رکھو سوچ لینا
کہ ہم رشتہ نبھانا جانتے ہیں
۔
کھنکتی نقرئی دل کش ہنسی میں
ہم اپنا غم چھپانا جانتے ہیں
۔
بلانا ہی نہیں پڑتا ہے عنبرؔ
یہ غم اپنا ٹھکانہ جانتے ہیں
عنبرین حسیب عنبر