loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/04/2025 08:34

آئینہ کردار کا جس نے بھی میلا کرلیا

Aeena Kirdaar Ka jis nay bhi meela Kar lia

غزل

آئینہ کردار کا جس نے بھی میلا کرلیا
سانس تو لیتا رہا وہ دل کو مُردہ کرلیا

خود ہی گُل کر بیٹھے اپنی فکر کے روشن چراغ
ہم نے اپنی زندگی میں خود اندھیرا کر لیا

اس جہاں میں لوگ کہتے ہیں اُسی کو کامیاب
جِس نے اپنی ذات کو دُنیا میں رُسوا کر لیا

اُس کے بارے میں بھی کوئی تبصرہ بے سود ہے
زندگی کا ماحصل جس نے بھی پیسا کر لیا

چاند پر چھائی ہوئی تھیں کُچھ معطر بدلیاں
زُلفیں چہرے سے ہٹا کر ہی سویرا کر لیا

رہ کے وابستہ زمین سے بھی ہوئے ہم سرفراز
آسمانوں سے بھی ہم نے ربط پیدا کر لیا

سرفراز احمد فراز دہلوی

Sarfaraz Ahmed Faraz Dehlvi

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات

نظم