MOJ E SUKHAN

آئے ہیں سمجھانے لوگ

آئے ہیں سمجھانے لوگ
غم سے ہیں انجانے لوگ

وہ جو روٹھے ہیں تو لگے ہیں
دل میرا تڑپانے لوگ

کیوں چھوڑا ہے اپنوں نے
پوچھتے ہیں بیگانے لوگ

اہل جنوں سے ناواقف
بنتے ہیں فرزانے لوگ

ان کی نظر جو اٹھتی انورؔ
کیوں جاتے میخانے لوگ

انور جمال انور

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم