loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

17/06/2025 22:18

آج اس زور سے دھڑکا دلِ برباد کہ بس

Aaj is zoor say Dharka dil e Barbaad kay bus

غزل

آج اس زور سے دھڑکا دلِ برباد کہ بس
آ گئی ایسے اچانک سے تری یاد کہ بس

میری تنہائی نے کر دینا ہے مجھ کو پاگل
شور اس طرح مچاتی ہے ترے بعد کہ بس

یہ تو لکھا ہے کہ ہر پھول نے مرجھانا ہے
ختم ہونے کو تعلق کی ہے میعاد، کہ بس

آپ کو باغ میں آنے کی ضروت کیا ہے
اس قدر پھول نظر آنے لگے شاد کہ بس

زلزلہ ایسا دل و جان میں آیا عدنان
اس طرح ہلنے لگی عشق کی بنیاد کہ بس

ڈاکٹر عدنان خالد

Doctor Adnan Khalid

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم