MOJ E SUKHAN

آسمان یاس پر کھویا ستارہ ڈھونڈھنا

آسمان یاس پر کھویا ستارہ ڈھونڈھنا
ہے دل آزردہ کو چہرہ تمہارا ڈھونڈھنا

بحر ہستی سے کہوں اک پل ذرا اک پل ٹھہر
ایک آہستہ قدم بس ہے کنارہ ڈھونڈھنا

اس غم دوراں کی تاریکی میں اے جان سحر
دل ہمارا کھو گیا ہے دل ہمارا ڈھونڈھنا

اجنبی چہروں کے پیچھے ہے چھپی رہ آتما
ان نظاروں سے ادھر ہے اک نظارہ ڈھونڈھنا

اے شب غم چھوڑ دے دامن سرا ہے اب مجھے
نیند سے اٹھنا وہ خوابیدہ شرارہ ڈھونڈھنا

روح پر بھاری رہا بار حیات شرمسار
کارواں میں اب نہ تم ہم کو دوبارہ ڈھونڈھنا

راہ نو پر گامزن اے شہسوار تیز رو
برگ گور کہنہ میں اک استعارہ ڈھونڈھنا

وہ تعلق تجھ سے ہے دل کو کہ اے مرگ عزیز
راہ میں آنکھیں بچھا تیرا اشارہ ڈھونڈھنا

تنویر انجم

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم