loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

08/06/2025 02:43

اس ذات پہ صفات کی حجت ہوئی تمام

نعتِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم

اس ذات پہ صفات کی حجت ہوئی تمام
سیرت تمام نورِ بدن روشنی تمام

سب کو بقدرِ ظرف ملا ہے شعورِ ذات
امی لقب پہ ختم ہوئی آگہی تمام

اس منزلت پہ مسجدِ اقصیٰ بھی ہے گواہ
ختم الرسل امام نبی مقتدی تمام

بے قیدِ وقت بھیجے گا ان پر خدا درود
یہ سلسلہ ہوا ہے نہ ہوگا کبھی تمام

آقائے کائنات کی طاعت گزاریاں
سجدے ہمہ نیازَ بدن بندگی تمام

ہم کو یہ سوچنا ہے کہ نزدیک ہیں کہ دور
ان کے لیے تو ایک سے ہیں امتی تمام

وہ آخری سفیر ہیں دینِ حنیف کے
ان پر ہوا ہے سلسلہِ رہبری تمام

حنیف اسعدی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم