MOJ E SUKHAN

اس زندگی سے کوئی شکایت نہیں مجھے

غزل

اس زندگی سے کوئی شکایت نہیں مجھے
کہتی ہوں سچ کہ جھوٹ کی عادت نہیں مجھے

ہوں سوتے جاگتے ترے بارے میں سوچتی
کیسے کہوں کہ تیری ضرورت نہیں مجھے

دل دے دیا تھا پہلی ملاقات میں تجھے
یہ بات ماننے میں ندامت نہیں مجھے

آنکھیں سوائے تیرے نہیں دیکھتی ہیں کچھ
اک پل ترے خیال سے فرصت نہیں مجھے

میں تو وفا کی دنیا میں رہتی ہوں اے ولاؔ
اک بے وفا سے کوئی بھی نسبت نہیں مجھے

ولاء جمال العسیلی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم