اس طرح محبت میں رات دن گزاریں گے
ہم کبھی نہ جیتیں گے وہ کبھی نہ ہاریں گے
آپ کا تبسم یوں پھول کو نکھارے گا
جس طرح یدِ بیضا زلف کو سنواریں گے
دن تو ہم گزار آئے محنت و مشقت میں
رات کیسے گزرے گی اور کہاں گزاریں گے
ہم گزر ہی جائیں گے کہکشاں کہ نگری سے
وقت آئے گا قیصر وہ ہمیں پکاریں گے
رانا خالد محمود قیصر