loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

06/08/2025 11:30

اشکوں سے داغ دل کے نہ دھویا کریں گے ہم

Ashkoo say daagh dil kay na dhoya karain gay ham

غزل

اشکوں سے داغ دل کے نہ دھویا کریں گے ہم
دامن کو اپنے اب نہ بھگویا کریں گے ہم

آسان تو نہیں ہے مگر پھر بھی دوستو
اب یاد میں تمھاری نہ رویا کریں گے ہم

گزرے گی جیسے تیسے گزاریں گے زندگی
پر چاہتوں کے بیج نہ بویا کریں گے ہم

ملتے رہیں گے آپ سے لیکن جنابِ من
دل میں کسی کا غم نہ سمویا کریں گے ہم

سوچا ہے ہم نے شازیہ دنیا کے واسطے
آنگن میں اپنے خار نہ بویا کریں گے ہم

شازیہ طارق

Shazia Tariq

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم