loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

18/06/2025 04:40

اصحاب تھے کیا بوذر و سلمان وغیرہ

اصحاب تھے کیا بوذر و سلمان وغیرہ
جو بن گئے اسلام کی پہچان وغیرہ​

اعلان انوکھا ہے تو منبر بھی ہو ویسا
منگوائے گئے اس لیے پالان وغیرہ​

بخِاً کہا، مولا کہا، لولاک کہا پھر بھی
ہیں منحرف و منکرو انجان وغیرہ​

حیدر سے مدد مانگتے ہیں دعویٰ تھا جن کا
ہم غیر کا لیتے نہیں احسان وغیرہ​

جھٹلاتے ہیں جو فاطمہ حسنین و علی کو
تھے ان سے تو بہتر بنو نجران وغیرہ​

مولا ہے میرا نار و جناں بانٹنے والا
پہچانتے ہیں مالک و رضوان وغیرہ​

مولا کی زیارت کے مراکز ہیں یقینی
مؤمن کے لیے تُربت و میزان وغیرہ​

ہیں آلِ محمد کے ثنا خوانوں میں شامل
سب جِن و مَلک قدسی و غِلمان وغیرہ​

اللہ ہو جِبریل ہو رازی ہو کہ سِبطِ
جعفر ہوں فرزدق ہوں کہ حسان وغیرہ


سبطِ جعفر زیدی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم