loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

05/08/2025 05:57

الٰہی بادِ حوادث سے یہ رہیں محفوظ

الٰہی بادِ حوادث سے یہ رہیں محفوظ
لہو سے ہم نے جلائے ہیں جو وطن میں چراغ

کسی کی بزم سے نکلے جو ہم تو یوں نکلے
کہ جل رہاتھا جبیں کی شکن شکن میں چراغ

ہمارا عزم ہمارا ہے حوصلہ ساقیؔ
جلائے بیٹھے ہیں اس دور پرمحن میں چراغ

ساقی کاکوری

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم