امی نے دی دودھ ملائی
ننھے نے خوش ہو کر کھائی
گڑیا بھی پھر دوڑ ی آئی
چمچہ پیالی ساتھ میں لائی
مجھ کو بھی دو دودھ ملائی
بیتابی آنسو لے آئی
سب نے بولا روتی کیوں ہو
صبر کا دامن کھوتی کیوں ہو
روتے دیکھ کے بولا بھائی
تم یہ کھا لو دودھ ملائی
نسیم شیخ