MOJ E SUKHAN

ان دیکھی اور بھولی بھالی دنیا ہے

غزل

ان دیکھی اور بھولی بھالی دنیا ہے
اس کھڑکی کے پار انوکھی دنیا ہے

آپ کا استحقاق تھا راہ بدل لینا
سب کا اپنا جیون اپنی دنیا ہے

چاند ستارے جگنو پھول کتابیں خواب
اک لڑکی کی کتنی پیاری دنیا ہے

دل کی بات بتا کر مجرم بن بیٹھے
استغفار خدایا کیسی دنیا ہے

عشق نگر میں کوئی پہلا پیر نہیں
خیر سے اپنی دیکھی بھالی دنیا ہے

افتخار حیدر

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم