loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

19/04/2025 19:05

ان پہ کرتے ہو مہربانی کیوں

un pa karty ho mehrbaani kyu

غزل

ان پہ کرتے ہو مہربانی کیوں
اور مجھ سے یہ بدگمانی کیوں

خون ارزاں ہوا زمانے میں
اور مہنگا ہوا ہے پانی کیوں

ہے محبت تمہیں بہت مجھ سے
"کر رہے ہو غلط بیانی کیوں”

خط رکھے جو سنبھال کر ہم نے
ہیں شکایت بھرے نشانی کیوں

راز رکھا تھا میں نے جان من
ہر زباں پر تری کہانی کیوں

ضبط ہم نے کیا جدائی کو
ہوئی اشکوں کی یوں روانی کیوں

ہم نے معصوم کچھ نہ شکوہ کیا

ہوئی مشکل یہ زندگانی کیوں

انعام الحق معصوم صابری

Inam Ul Haq Masoom Sabri

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات

نظم