loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

18/04/2025 02:47

اُس نے کہا کہ مجھ سے تمہیں کتِنا پیار ہے

اُس نے کہا کہ مجھ سے تمہیں کتِنا پیار ہے
میں نے کہا! ستاروں کا کوئی شُمار ہے

اُس نے کہا کہ کون تمہیں ہے بہت عزیز!
میں نے کہا کہ دِل پہ جِسے اِختیار ہے

اُس نے کہا کہ کون سا تحفہ ہے من پسند
میں نے کہا وہ شام، جو اب تک اُدھار ہے

اُس نے کہا ! خزاں میں ملاقات کا جواز؟
میں نے کہا کہ قُرب کا مطلب بہار ہے

اُس نے کہا کہ سینکڑوں غم زندگی میں ہیں
میں نے کہا کیا غم ہیں، جب غمگُسار ہے

اُس نے کہا کہ ساتھ کہاں تک نِبھاؤ گے؟
میں نے کہا کہ جتنی یہ سانسوں کی تار ہے


اعتبار ساجد​

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات

نظم