loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

05/08/2025 20:22

اُٹھا کے خود کو زمیں پر پٹخ دیا ہاہا

اُٹھا کے خود کو زمیں پر پٹخ دیا ہاہا
پھر اس کے بعد بہت دیر تک ہنسا ہاہا

کوئی نہ جاتا تھا اُس گھر میں بھوت کے ڈر سے
وہاں گیا تو صدا آئی مرحبا ہاہا

کچھ ایسی شان سے داخل ہوا ہوں مندر میں
سبھی پکار اُٹھے ہیں خدا خدا ہاہا

وہ اب کی بار بنانے سے پہلے سوچے گا
بنایا جس نے میں اُس کا نہ بن سکا ہاہا

اندھیرا چھا گیا اندر تو ایک دن بابر
دِیا جلایا جلا کر نِگل گیا ہاہا

فیض عالم بابر

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم