loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

18/06/2025 04:33

اِس لئے بھی قید میں ہوتے ہوئے نیٹ آن ھے

اِس لئے بھی قید میں ہوتے ہوئے نیٹ آن ھے
تاجروں سے رابطے میں رات دن شیطان ھے

کر لیا اسٹاک جس نے چھ گُنا کے واسطے
لوگ کہتے ہیں وہ حضرت صاحب ِ ایمان ھے

لمحہ لمحہ بڑھ رہی ہیں قیمتیں بازار میں
سو رہے ہیں منتظم سکتے میں بھی ایوان ھے

ہاتھ میں پرچی ھے لیکن جیب میں خرچہ نہیں
کیا خریدے کیوں خریدے سوچ میں غلطان ھے

لے رہا ھے مفت کا آٹا جو ھے بس نام کا
وہ برائے نام آٹا بھی وبال ِجان ھے

اُس طرف ہیں مفت کے عمرے زیارت یاترا
اِس طرف بس کا کرایہ موت کا سامان ھے

(رحمت اللہ عامر)

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم