loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

18/06/2025 01:03

اْتارا عکس تیرا جب نظر میں

اْتارا عکس تیرا جب نظر میں
ہواشیشہ ہی گْم خودشیشہ گرمیں

جو تیری جْستجو میں ہی گذارے
وہی لمحات ہیں رختِ سفر میں

تعلّْق کا سبب بس ایک سجدہ
مِرے سر اور تیرے سنگِ در میں

سیاہی سب دلوں کی جذب کر لی
وگرنہ کیا رکھا تھا اک حجر میں

رضا کا ایک ہی قطرہ ہے کافی
مِرے پیمانۂ عیب و ہْنر میں

نہ حائل ہو سکی خانہ بدوشی
کہ صحرا کو بدل ڈالا ہے گھر میں

مِری پرواز کو دیکھے زمانہ
قفس کو بھی سمیٹا بال و پر میں

تمازت عشق کی راس آگئ ہے
کہ شبنم دیکھ لی میں نے شرر میں

سْنا راشد نے کی ہے سجدہ ریزی
صداقت کچھ تو ہوگی اس خبر میں

راشد حسین راشد

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم