اٹھوسونے والو کے میں آ رہی ہوں
یہ دیکھو اجالے کو میں لا رہی ہوں
فضاؤں میں خوشبو کو پھیلا رہی ہوں
درختوں کو شبنم سے نہلا رہی ہوں
اٹھو سونے والوکے میں آ رہی ہوں
سہانا ہے ہر سمت دیکھو نظارہ
چلو آؤ دن منتظر ہے تمہارا
اذانیں بھی مرغے نے دے دیں ہیں اب تو
یہ سورج کی کرنیں بھی پھیلے ہیں ہر سو
پرندوں کے نغمے اٹھو آؤ سن لو
محبت کے موتی نگاہوں سے چن لو
اٹھو سونے والو کے میں آ رہی ہوں
نسیم شیخ