loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/04/2025 18:00

اپنی آنکھوں میں ترے خواب سجانے والا

اپنی آنکھوں میں ترے خواب سجانے والا
اب یہاں کوئی نہیں تجھ کو منانے والا

کیا سے کیا اب ترے حالات ہوئے جاتے ہیں
وقت اچھا نہیں لگتا مجھے آنے والا

میرے محبوب تو لیلیٰ کی لڑی سے نہ سہی
پر مرا عشق ہے مجنوں کے گھرانے والا

میں نا کہتا تھا بدل جائے گا آخر تو بھی
بھا گیا ہے نا تجھے رنگ زمانے والا

چھوڑ جاتے ہیں سبھی راہ میں، لیکن مرے یار!
یوں بھی جاتا ہے کوئی چھوڑ کے جانے والا

شبیرنازش

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات

نظم