loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

05/08/2025 06:01

اپنی محنت پہ یقیں ہے سو ہنر گنتے ہیں – Apni mehnat pe yakeen hai so hunar ginte hain

اپنی محنت پہ یقیں ہے سو ہنر گنتے ہیں
ہم بھکاری تو نہیں ہیں کہ جو در گنتے ہیں

اپنے اجداد کی عظمت کا حوالہ مت دے
ہم ہَوا ذاد تو پرواز سے پَر گِنتَے ہیں

یہ بھٹکتے ہوئے ، معصوم ، چمکتے جگنو
جانے کس کے لئے راتوں کو شجر گنتے ہیں

اس سے پہلے کہ یہ رت رزق ِ خزاں ہو جائے
اپنے حصے کے درختوں کا ثمر گنتے ہیں

اب محبت بھی نمائش ہے جہاں میں راجا
لوگ روتے ہوئے اشکوں کے گہر گِنتے ہیں ۔

احمدرضاراجا

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم