MOJ E SUKHAN

اپنے اندر کی بَلا چاٹ گئی – Apne andar ki bala chatt gae

اپنے اندر کی بَلا چاٹ گئی
مجھ کو بس میری انَا چاٹ گئی

آرزؤں کی لحد پر لکھ دو
اِن کو بے جرم سزا چاٹ گئی

کب اندھیروں نے کیا ہے یہ ستَم
میری آنکھوں کو ضیاء چاٹ گئی

تیری راہوں میں جو رکھے تھے چراغ
ان کو بے رحم ہَوا چاٹ گئی

کچھ مجھے تیری وفا نے مارا
کچھ مجھے میری وفا چاٹ گئی

میرے چہرے کی وہ لالی انؔور
کس کے ہاتھوں حنا چاٹ گئی

انور ضیا مشتاق

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم