MOJ E SUKHAN

اک دیا ایسا بجھا ہے مجھ میں

غزل

اک دیا ایسا بجھا ہے مجھ میں
نوحہ گر! اب کے ہوا ہے مجھ میں

عکس در عکس بکھرنا ہے مجھے
جانے کیا ٹوٹ گیا ہے مجھ میں

نہ کوئی خواب، نہ آنسو نہ خیال
کیا عجب قحط پڑا ہے مجھ میں

چشم حیراں ہے، سر آئینہ
رونما کون ہوا ہے مجھ میں

دل سلگنے کا سبب ہجر، نہ وصل
مسئلہ اس سے سوا ہے مجھ میں

منکشف! آج تلک ہو نہ سکا
میں خلا ہوں کہ خلا ہے مجھ میں

خالد معین

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم