MOJ E SUKHAN

ایک بے رنگ سے غبار میں ہوں

ایک بے رنگ سے غبار میں ہوں
تیری آواز کے حصار میں ہوں

بے خزاں ہے تصور ہستی
میں ابھی عالم‌ بہار میں ہوں

میرا ہر فعل مجھ سے پوشیدہ
جانے میں کس کے اختیار میں ہوں

ابھی توڑو نہ یہ طلسم‌ وفا
میں ابھی پیار کے خمار میں ہوں

زندگی تجھ سے کچھ نہیں شکوہ
اپنے قاتل کے انتظار میں ہوں

رفعت سروش

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم