ایک دیوار گریہ بناؤ کہیں
یا وہ دیوار گریہ ہی لاؤ یہیں
اب جو اس پار بیت المقدس میں ہے
تاکہ اس سے لپٹ
اردن و مصر کے، شام کے
ان شہیدوں کو یکبار روئیں
ان کے زخموں کو اشکوں سے دھوئیں
وہ جو غازہ میں لڑ کر
وه جو سینائی کے دشت میں بے اماں
وحشی دشمن کی توپوں کا ایندھن بنے
جن پہ گِدھوں کے لشکر جھپٹتے رہے
وہ جو مرتے رہے وہ جو کٹتے رہے
نعرہ تکبیر کا اپنے لب پر لیے
کلمۂ طیبہ کا وظیفہ کیے
آج جب چار دن چار راتوں کے بعد
ایک خونخوار سورج
صبحِ فردا کا سورج لبِ بام آیا
تو یہ آنکھوں نے دیکھا …………
وہ جو آنکھوں نے دیکھا
بھول جاؤ اسے بھول جاؤ کہیں
ایک دیوار گریہ بناؤ کہیں
وہ یہودی کہ مقھور و مغضوب ہو کر
اتنی صدیوں سے آواره و بے وطن تھا
رونے آتا تھا دیوارِ گریہ کے نیچے
دھونے آتا تھا اشکوں سے دامانِ ماضی
آج اس کے قلمرو
شہرِ حیفہ سے تاراسِ تیران ہے
اسی کی افواج تیز
صورتِ رست خیز
خیمہ زن برسویز
– اور اہل عرب
جن کے اجداد نے
شرق سے غرب تک
شہسواری بھی کی، تاجداری بھی کی
شہر و صحرا میں آواره و بے وطن ہیں
حیفہ و جافہ و ناصره کے مکیں
سالہا سال سے ہے مکاں سرفشاں
دشت بھی غیر کا ، شہر بھی غیر کا
بحر بھی غیر کا
اے خداوندِ افلاکیاں خاکیاں
کیا عرب کو بھی آوارہ ہونا پڑے گا
یعنی صدیوں تلک
یونہی دیوار گریہ پر رونا پڑے گا؟
۲
ایک دیوارِ گریہ بناؤ کہیں
آج یاروں کو روؤ رلاؤ کہیں
اپنے دشمن تو ملعون و ناخوب ہیں
ہم تو یاروں کی یاری سے محجوب ہیں
ایک بھبکی سے دشمن کی جو ڈھیر ہے
وہ اگر شیر ہے کاغذی شیر ہے
ایک جانب وہ طیارہ بردار تھے
جن پہ مغرب کے بمبار اسوار تھے
وہ تو اڑتے رہے اور جھپٹتے رہے
آگے بڑھتے رہے پیچھے ہٹتے رہے
روکا یاروں کو اک فکرِ انجام نے
بیڑے یاروں کے دیکھا کیے سامنے
آئے بمبار جو کارواں کارواں
ان کی یلغار سے تھا سیاه آسماں
ان کی زد میں عرب کے سجیلے جواں
جن کے نیزوں نے جیتا تھا آدھا جہاں
جن کی تاریخ فتحیں سرافرازیاں
کوئی دم میں ہوئے اس طرح بے نشاں
سینۂ دشت تھا خون اور ہڈیاں
وہ بھی جھلسا دیا نارِ نیپام نے
بیڑے یاروں کے دیکھا کیے سامنے
جن سے دل کو وفا کی امیدیں بہت
جن کے وعدے بہت تھے وعیدیں بہت
بیٹھے لفظوں کے راکٹ چلایا کیے
یا بیانوں کے بم آزمایا کیے
دھمکیوں کے میزائل اڑایا کیے
کوئی گِرتوں کو آیا مگر تھامنے؟
بیڑے یاروں کے دیکھا کیے سامنے
۳
آج سینائی کی مسجدیں بے ازاں
آج سینائی میں عیدِ صیہونیاں
روحِ قبلہ تپاں درد کی آگ میں
ہو رہا ہے چراغاں سناگاگ میں
مضطرب مضطرب روحِ جبریل ہے
سوق در سوق غولِ سرائیل ہے
جورِ دجال ہے، شورِ فریاد ہے
یہ قیامت ہے یا محض افتاد ہے؟
کوئی دن کے لیے
قاہرہ کے شبینہ کلب کے حسینو!
اپنے جلوے نہ اتنے نمایاں کرو
کوئے بیروت و بصرہ کے بے آستینو!
اپنے غمزوں کو اتنا نہ ارزاں کرو
شیخِ عالی مقام!
باز کچھ روز کنجِ قفس میں رہیں
شاہِ ذی احترام!
تجھ کو ناموسِ امت کی قسمیں رہیں
اے عرب کے عوام!
ہاں رقابت کے جذبات بس میں رہیں
ورنہ قطرہ یہ آلِ سرائیل کا
بحرِ ظلمات بن کر بپھر جائے گا
ایک عالم کو غرقاب کر جائے گا
وہ تو فوجوں کے اڈے بنایا کریں
آپ رونق حرم کی بڑھایا کریں
ان کا مقصد جہانِ عرب پر بزن
آپ کی ترکتازی کی حد ہے یمن
وہ مسخر کریں ارض و افلاک کو
آپ کے مورچے ریڈیو ریڈیو
آپ تسبیح و جام و مئے ارغواں
وہ سپاہی، زن و بچہ، پیر و جواں
آپ اونٹوں پہ محمل سجاتے ہوئے
وہ نئے اسلحے آزماتے ہوئے
آپ سمجھے کہ یہ روز کا کھیل ہے
ان کی نظروں میں تو آپ کا تیل ہے
آپ کی کشت ہے
آپ کا شہر ہے
آپ کا دشت ہے
آپ کی نہر ہے
۴
دیکھ بیت المقدس کی پرچھائیاں
اجنبی ہو گئیں جس کی پہنائیاں
ہر طرف پرچمِ نجمِ داؤد ہے
راہ صخرا کے گنبد کی مسدود ہے
رفعتِ آخریں عالمِ پست کی
منزلِ اولیں تا سما جست کی
سجدہ گاہِ عمرؓ، مسجدِ پاک میں
آج خالی مصلے، اٹے خاک میں
ہر طرف فوجِ دجالِ ملعون ہے
منزل و سوق و بازار میں خون ہے
”میں نہ لوٹوں گا، مجھ کو نہ آواز دو
جب تلک ملک میرا نہ آزاد ہو“
قول ہارا تھا جس مردِ بےباک نے
ہاں اسے بھی پناہ دی تری خاک نے
وہ کہ جوہرؔ تھا شمشیرِ اسلام کا
ایک ہندی محمد علی نام کا
آج یوروشلم تو جو پامال ہے
روحِ آزاد کا اس کی کیا حال ہے؟
یا اخی! یا اخی!
رو چکا، اور کاہے کو روتا ہے تو
تیرے رب کا تو فرمان لا تقنطوا!
کس کی تاریخ ہے بے غم و ابتلا
کربلا بھی ترے دین کا مرحلا
جس جگہ دھوپ ہے، اس جگہ چھاؤں ہے
آ دکھائیں تجھے، تیری دلجوئی کو
دور مشرق میں احرارِ ہنوئی کو
ان کا دشمن شکستوں سے بے حال ہے
ان کو لڑتے ہوئے بیسواں سال ہے
یہ بھی ملحوظ رکھ، تو جو دل تنگ ہے
یہ بھی ان کی ہے، وہ بھی تری جنگ ہے
آج دشمن کو گر کامراں جانیے
اس کو اک عارضی امتحاں جانیے
جنگ میں گام دوگام ہٹتے بھی ہیں
آگے بڑھنے کو پیچھے پلٹتے بھی ہیں
آ کہ ان قاتلوں، وحشیوں مجرموں
غاصبوں، اور ان سب کے آقاؤں کو
وہ جو سونے کے بچھڑوں کی پوجا کریں
سات ساگر کے اس پار سے جو سدا
تار سازش کے بیٹھے ملایا کریں
ساری دنیا میں آشوب لایا کریں
ان کے اپنے گناہوں کے سنگِ گراں
کر کے زیبِ گلو
آج عقبہ کی کھاڑی میں غرقاب کر دیں
تاکہ عمان و مکہ بھی محفوظ ہوں
تاکہ لاہور و ڈھاکہ بھی محفوظ ہوں
تاکہ اور اہلِ دنیا بھی محفوظ ہوں
اور پھر ان کے پسماندگاں کے لیے
ایک دیوارِ گریہ بنائیں کہیں
جس پہ مل کے یہ آنسو بہائیں کہیں
٭٭٭
ابنِ انشا
اردو شعراء
- آبرو شاہ مبارک
- آرزو لکھنوی
- آشفتہ چنگیزی
- آصف جاوید
- آصف سہل مظفر
- آلِ رضا رضا
- آغا حشر کاشمیری
- آنس معین
- آہ سنبھلی
- ابنِ انشا
- اثر صہبائی
- اثر لکھنؤئ
- اجمل سراج
- احترام الاسلام
- احتشام حسن
- احسان دانش
- احمد جاوید
- احمد خیال
- احمد رضا راجا
- احمد سعید خان
- احمد علی برقی اعظمی
- احمد فراز
- احمد منظور
- احمد ندیم قاسمی
- اختر الایمان
- اختر انصاری اکبر آبادی
- اختر شمار
- اختر شیرانی
- اختر عثمان
- اختر ہوشیار پوری
- ادا جعفری
- ادیب رائے پوری
- ارشاد نیازی
- ارشد محمود ارشد
- ارم ایوب
- ارم زہرا
- اُستاد قمر جلالوی
- اسد جعفری
- اسد رضا سحر
- اسرار عدیل نور پوری
- اسماعیل میرٹھی
- اشرف بابا
- اشرف شاد
- اشفاق حسین
- اصغر گونڈوی
- اطہر شاہ خان جیدی
- اظہر ادیب
- اظہر فراغ
- اظہر نئیر
- اسباق علم العروض
- اعتبار ساجد
- اعجاز رحمانی
- اعجاز صدیقی
- افتخار عارف
- افسر صدیقی امروہوی
- اقبال بسمل
- اقبال پیرزادہ
- اقبال عظیم
- اقبال قمر
- اقبال گوہر
- اکبر الہ آبادی
- اکبر معصوم
- الطاف حسین حالی
- الماس شبی
- امام بخش ناسخ
- امجد حیدرآبادی
- امجداسلام امجد
- امداد علی بحر
- امر روحانی
- امید فاضلی
- امیر مینائی
- امین اڈیرائی
- انجم سلیمی
- انجم فوقی بدایونی
- انشاء اللہ خان
- انصر رشید انصر
- انعام الحق معصوم صابری
- انور جلال پوری
- انور جمال انور
- انور شعور
- انور ضیا مشتاق
- انور مسعود
- اوگھٹ شاہ وارثی
- ایس ایم عقیل
- ایمان قیصرانی
- اے جی جوش
- باسط بھوپالی
- باصر کاظمی
- بسمل سعیدی
- بسمل عظیم آبادی
- بشیر احمد بشیر
- بلقیس ظفیر الحسن
- بہادر شاہ ظفر
- بہار النساء بہار
- بہرام جی
- بیخود بدایونی
- بہزاد لکھنوی
- بیان میرٹھی
- بیخود دہلوی
- بیدل حیدری
- بیدم شاہ وارثی
- بیکل اتساہی
- بینا گوئندی
- پاپولر میرٹھی
- پرنم الہ آبادی
- پروفیسر رضیہ سبحان
- پروین حیدر
- پروین شاکر
- پیر غلام مجدد سرہندی
- پیرزادہ قاسم رضا صدیقی
- تابش دہلوی
- تابش رامپوری
- تاجدار عادل
- تاجور شکیل
- تبسم اعظمی
- ترنم شبیر
- تسلیم الٰہی زلفی
- تسنیم عابدی
- تقی حیدر تقی
- تلوک چند محروم
- تنویر احمد علوی
- تنویر انجم
- تنویر سپرا
- تہذیب حافی
- توصیف تبسم
- تیمور حسن تیمور
- ثاقب خیرآبادی
- ثبین سیف
- ثمریاب چوہان
- جاذب قریشی
- جان کاشمیری
- جاں نثار اختر
- جاوید احمد
- جاوید احمد خان جاوید
- جاوید اختر
- جاوید شاہین
- جاوید صبا
- جاوید منظر
- جاوید نسیمی
- جگت موہن لال رواں
- جگر مراد آبادی
- جگن ناتھ آزاد
- جلال الدین اکبر
- جلیل عالی
- جلیل مانک پوری
- جمال احسانی
- جمیل یوسف
- جنبش خیر آبادی
- جہاں آرا تبسم
- جوش ملسیانی
- جوش ملیح آبادی
- جون ایلیا – John Elia
- جیمنی سرشار
- حبیب جالب
- حجاب عباسی
- حرمت الاکرام
- حسرت موہانی
- حسن جلیل اختر
- حسن رضا
- حسن عباس رضا
- حسن نظامی
- حسین مجروح
- حشام سید
- حفیظ جالندھری
- حفیظ ہوشیارپوری
- حکیم محمد اجمل خان شیدا
- حکیم ناصر
- حمایت علی شاعر
- حمزہ حامی
- حمیدہ شاہین
- حمیرا راحت
- حمیرہ رحمان
- حمیرہ گل تشنہ
- حنیف اخگر
- حنیف عابد
- حیدر جلیسی حرف تراش
- حیدر علی آتش
- خالد احمد
- خالد شریف
- خالد عرفان
- خالد علیگ
- خالد میر
- خاور کمال صدیقی
- خلیل الرحمن قمر
- خمار بارہ بنکوی
- خواجہ رضی حیدر
- خواجہ عزیز الحسن مجذوب
- خواجہ میر درد
- داغ دہلوی
- دانیال طریر
- دتا تریہ کیفی
- درخشاں صدیقی
- دل شاہ جہاں پوری
- دلاور فگار
- دیپک قمر
- ذہین شاہ تاجی
- ذوالفقار نقوی
- ڈاکٹر افروز عالم
- ڈاکٹر بشیر بدر
- ڈاکٹر حنا امبرین طارق
- ڈاکٹر دانش عزیز
- ڈاکٹر سید محمد اقبال شاہ
- ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ
- ڈاکٹر عدنان خالد
- ڈاکٹر فرحت عباس
- ڈاکٹر قمر سرور
- ڈاکٹر قمر عالم قمر
- ڈاکٹر نزہت عباسی
- ڈاکٹر وحید احمد
- رئیس امروہوی
- رئیسہ خمار آرزو
- راحت اندوری
- راحیل فاروق
- راز الہ آبادی
- رازداں راز
- راشد حسین راشد
- راشد نور
- راغب مراد آبادی
- راقم دہلوی
- رام پرساد بسمل
- رام ریاض
- رانا افتخار احمد ثاقب
- رانا خالد محمود قیصر
- رانا سعید دوشی
- رجب چودھری
- رحمان فارس
- رحمت اللہ عامر
- رحمت الہی برق اعظمی
- ردا فاطمہ
- رسا چغتائی
- رشید سارب
- رشید لکھنوی
- رشیدہ عیاں
- رضا مورانوی
- رضا ہمدانی
- رضی اختر شوق
- رضیہ کاظمی
- رفعت الاسلام صدیقی
- رفعت سروش
- رفعت وحید
- رفیع الدین راز
- رمزی آثم
- ساغر صدیقی
- روبینہ ممتاز روبی
- روحی کنجاہی
- روش صدیقی
- رونق حیات
- ریاض حسین چودھری
- ریاض خیرآبادی
- ریاض مجید
- ریحانہ احسان
- ریحانہ اعجاز
- ریحانہ روحی
- زاہدہ زیدی
- زرغونہ خالد
- زرین منور
- زہرا بتول زہرا
- زہرا نگاہ
- زہرہ مغل
- ساحر لدھیانوی
- ساغر خیامی
- ساغر سدیقی
- ساغر نظامی
- ساقی امروہوی
- ساقی کاکوری
- سبطِ جعفر زیدی
- سحر انصاری
- سخی سرمست
- سراج اورنگ آبادی
- سرشار صدیقی
- سرفراز احمد فراز دہلوی
- سعدیہ سراج
- سعود عثمانی
- سعید صاحب
- سلمان صدیقی
- سلمیٰ رضا سلمیٰ
- سلیم احمد
- سلیم فوز
- سلیم کوثر
- سلیمان اریب
- سہیل اقبال
- سہیل ثاقب
- سہیل ضرار خلش
- سہیل غازی پوری
- سید آصف نقوی
- سید آلِ احمد
- سید احتشام حسین
- سید الطاف بخاری
- سید امین اشرف
- سید انصر
- سید ایاز مفتی
- سید سبطِ علی صبا
- سید شائق شہاب
- سید ضمیر جعفری
- سید ضیا حیدر زیدی
- سید ظہیر فنا شموگا
- سید عبدالستار مفتی
- سید غضنفر علی
- سید مبین علوی خیرآبادی
- سید محمد ضیا علوی
- سید معراج جامی
- سید مقبول حیدر زیدی
- سیدہ تسنیم بخاری
- سیدہ معظمہ نقوی
- سیدہ نفیس بانو شمع
- سیف الدین سیف
- سیماب اکبرآبادی
- شائستہ سحر
- شائستہ کنول عالی
- شائستہ مفتی
- شاد بہٹوی
- شاد عارفی
- شاذ تمکنت
- شاز ملک
- شازیہ اکبر
- شازیہ طارق
- شازیہ عالم شازی
- شاطر حکیمی
- شاعر علی شاعر
- شاعر لکھنؤی
- شاہ دل شمس
- شاہ روم خان ولی
- شاہ فہد
- شاہ نصیر
- شاہدہ حسن
- شاہدہ عروج خان
- شاہین برلاس
- شاہین مغل
- شبلی نعمانی
- شبنم رومانی
- شبنم شکیل
- شبیر نازش
- شجاع الزماں شاد
- شجاع خاور
- شفیق مراد
- شکیب جلالی
- شمسہ نجم
- شمشاد شاد
- شمشیر حیدر
- شمیم چودھری
- شمیم خان شام
- شہباز نیر
- شہزاد تابش
- شہناز انجم
- شہناز رحمت
- شہناز رضوی
- شہناز نور
- شیخ محمد ابراہیم ذوق
- شیفتہ
- صابر چودھری
- صادق دہلوی
- صادق کاشف بوزدار
- صادقین
- صبا عالم شاہ
- صبیح رحمانی
- صبیحہ خان صبیحہ
- صبیحہ سنبل
- صدف بنتِ اظہار
- صغیر احمد صغیر
- صفدر علی انشا
- صہبا اختر
- صوفی غلام مصطفیٰ تبسم
- ضیاء فتح آبادی
- طارق نعیم
- طاسین سمندر
- طاہر فراز
- ظریف لکھنوی
- ظفر اقبال
- ظہور الاسلام جاوید
- ظہور نظر
- ظہیر الدین شمس
- ظہیر کاشمیری
- عابد رشید
- عابد عمر
- عادل یزدانی
- عارف امام
- عارف شفیق
- عارف نقشبندی
- عالم تاب تشنہ
- عالیہ بخاری ہالہ
- عامر امیر
- عباس تابش
- عباس علی خان بیخود
- عبدالحفیظ نعیمی
- عبدالحمید عدم
- عبدالرحمان خان بہرائچی
- عبدالرحمان واصف
- عبدالرشید حسرت
- عبدالعزیز خالد
- عبدالعزیز فطرت
- عبدالمتین نیاز
- عبدالمجید خواجہ شیدا
- عبدالمجید درد بھوپالی
- عبدالمجید راجپوت امبر
- عبدالمجید سالک
- عبید اللہ علیم
- عتیق احمد جیلانی
- عدیم ہاشمی
- عرش صدیقی
- عرفان اللہ عرفان
- عرفان ستار
- عرفان صادق
- عرفان صدیقی
- عروج زیدی بدایونی
- عزم بہزاد
- عزیز بانو دراب وفا
- عزیز حامد مدنی
- عزیز فیصل
- عشرت ظفر
- عشرت معین سیما
- عطا الحق قاسمی
- عظمی جون
- عظیم حیدر سید
- عظیم راہی
- عظیم عاقل بریلوی
- عظیم قریشی
- عفت زرین
- علامہ اقبال
- علامہ جاوید احمد غامدی
- علامہ طالب جوہری
- علی احمد جلیلی
- علی سردار جعفری
- علی صدف
- علینا عطرت
- عمار اقبال
- عمر خیام
- عمیر نجمی
- عنایت علی خان
- عنبر وارثی
- عنبرین حسیب عنبر
- عندلیب شادانی
- عیش ٹونکی
- غلام بھیک نیرنگ
- غلام حسین ساجد
- غلام ربانی تاباں
- غلام علی ہمدانی مصحفی
- غلام محمد قاصر
- ف س اعجاز
- فاخرہ بتول
- فارغ بخاری
- فاضل جمیلی
- فاطمہ حسن
- فانی بدایونی
- فدا خالدی
- فرتاش سید
- فرح گوندل
- فرحت عباس شاہ
- فرحت ندیم ہمایوں
- فرخ جعفری
- فریحہ نقوی
- فریدہ عالم فہمی
- فضا ابنِ فیضی
- فضیل جعفری
- فنا بلند شہری
- فنا نظامی کانپوری
- فہمیدہ ریاض
- فہیم شناس کاظمی
- فوزیہ شیخ
- فیاض علی فیاض
- فیروز ناطق خسرو
- فیصل محمود
- فیض احمد فیض
- فیض عالم بابر
- قابل اجمیری
- قاتل اجمیری
- قلندر بابا اولیاء
- قلندر بخش جرات
- قلی قطب شاہ
- قمر رضا شہزاد
- قیصر صدیقی
- قیوم طاہر
- کاشف حسین غائر
- کاشف علی ہاشمی
- کاوش کاظمی
- کبیر اطہر
- کرار نوری
- کرن رباب
- کشور ناہید
- کلیم عاجز
- کومل جوئیہ
- کیفی اعظمی
- گستاخ بخاری
- گلِ نسرین
- گلنار آفرین
- گلناز کوثر
- گنیش بہاری طرز
- گوہر ہوشیار پوری
- لطیف ساجد
- لیاقت علی عاصم
- ماجد جہانگیر مرزا
- ماہ لقا بائی چندا
- ماہتاب دستی
- ماہر القادری
- مبشر سلیم بشر
- مجاز
- مجید لاہوری
- محبوب خزاں
- محترمہ آئرین فرحت
- محسن احسان
- محسن اسرار
- محسن اعظم محسن ملیح آبادی
- محسن بھوپالی
- محسن چنگیزی
- محشر بدایونی
- محمد احمد رمز
- محمد اظہار الحق
- محمد رضا حیدری
- محمد نعیم جاوید نعیم
- محمود شام
- محمود صدیقی
- محمود غزنی
- مختار احمد تلہری
- مخمور دہلوی
- مدیحہ شوق
- مرزا سلامت علی دبیر
- مرزا عاصی اختر Mirza Aasi Akhtar
- مرزا غالب
- مرزا محمد رفیع سودا
- مشتاق خلیل
- مصطفیٰ زیدی
- مظفر وارثی
- مظہر نیازی
- مقصود وفا
- ملک عرفان خانی
- منصور آفاق
- منصور سحر
- منظر ایوبی
- منظر بھوپالی
- منور جہاں زیدی
- منور رانا
- منیر نیازی
- مہوش اشرف
- مولانا محمد علی جوہر
- مومن خان مومن
- میاں داد خان سیاح
- میر امن دہلوی
- میر انیس
- میر تقی میر
- میراجی
- ن م راشد
- ناز خیالوی
- نازمظفرآبادی
- نازیہ نزی
- ناصر زیدی
- ناصر کاظمی
- ناہید علی
- نثار احمد نثار
- ندا فاضلی
- ندیم آذر
- ندیم خاور
- نذیر قیصر
- نسرین سید
- نسیم بیگم
- نسیم سحر
- نسیم سید
- نسیم شیخ
- نصرت فتح علی خان
- نصیر الدین نصیر
- نصیر بلوچ
- نصیر ترابی
- نصیر کوٹی
- نظر فاطمی
- نظیر اکبر آبادی
- نوح ناروی
- نورِ شمع نور
- نوشی گیلانی
- نوشین فاطمہ
- نیر صدیقی
- نیلما ناہید درانی
- ہاجرہ نور زریاب
- ہوش ترمزی
- واجد امیر
- واجد علی شاہ اختر
- واصف علی واصف
- والی آسی
- وحشت رضا علی کلکتوی
- وحید اختر
- وحیدہ نسیم
- وزیر آغا
- وسیم بریلوی
- وشمہ خان وشمہ
- وصی شاہ
- ولی دکنی
- یاس یگانہ
- یاسر سعید صدیقی
- یاسمین حبیب
- یاسمین حمید
- یزدانی جالندھری
- یشب تمنا
- یعقوب یاور
- یوسف تقی
- یوسف خالد
- یوسف ظفر
- یونس عظیم
- مالی تعاون
06/08/2025 11:33
ایک دیوار گریہ بناؤ کہیں – Aik diwar gar ye banaun kahin
Email
Facebook
WhatsApp