loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

06/08/2025 04:29

ایک پیالی چائے پی لینے سے کیا ہو جائے گا

ایک پیالی چائے پی لینے سے کیا ہو جائے گا
دوستی کا باہمی اِک سلسلہ ہو جائے گا

ایک مدّت سے نہیں دیکھی ہیں شب کی رونقیں
تم جو آؤ گے تو اپنا رت جگا ہو جائے گا

آپ کا کیا جائے گا، گر مسکرا دیں گے حضور !
دیکھیے ! اِس سے غریبوں کا بھلا ہو جائے گا

دیکھیے ! اس میں زیادہ خواہشیں مت پالیے
ورنہ یہ دل خواہشوں کا بت کدہ ہو جائے گا

ہم نے دل کی چوٹ کو، جانا تھا معمولی سا درد
کیا خبر تھی درد اتنا دیرپا ہو جائے گا

جی حضوری کی روش پر چل دیا، اب دیکھنا
دیکھتے ہی دیکھتے، وہ کیا سے کیا ہو جائے گا

اور کیا ہوگا جفا کے ذکر پر، اِس کے سِوا
آنکھ نم ہو جائے گی، دل غمزدہ ہو جائے گا

تم زمیں والوں سے رکھّو، گر محبّت کا سلوک
آسماں والے سے خود ہی رابطہ ہو جائے گا

کس نے، کِس کے واسطے ہے کیا، کِیا چھوڑیں جناب
فیصلہ اِس بات کا روزِ جزا ہو جائے گا

وہ اِسے سن کر فقط ایک بار ہی کہدیں جو واہ۔۔
تو ثبین اپنی غزل کا حق ادا ہو جائے گا

ثبین سیف

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم