loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/04/2025 16:04

بالائے طاق رکھے ہوئے ہوں خرد کو میں

Balayee Taaq Rakhay Hoyee Hoon Khirad Ko Main

غزل

بالائے طاق رکھے ہوئے ہوں خرد کو میں
بس پار کر چکا ہوں محبت کی حد کو میں

ہر اک سے احترام سے پیش آیا عمر بھر
دشنام سے بچاتا رہا اپنے جد کو میں

شاید کہ اس لیے ہی جہاں مہربان ہے
اس دل میں آنے دیتا نہیں ہوں حسد کو میں

استادِ محترم نے سراہا جو شعر کو
رہ رہ کے چومتا رہا حرفِ سند کو میں

بیگانہ ہو کے لمس کی خواہش سے ہر گھڑی
بس دیکھتا رہوں گا ترے خال و خد کو میں

مہمل ہے زندگی کی لغت میں ہر ایک لفظ
پھر لے کے کیا کروں گا ترے شد و مد کو میں

اطفال میں شمار نہ ہونے لگے کہیں
اس ڈر سے ماپتا ہی نہیں اپنے قد کو میں

عابد کسی کے ظرف کا قائل تھا اس قدر
میرے خلاف جنگ تھی پہنچا مدد کو میں

کوٸی تو نقص ہے مرے ایمان میں عمر
زیبا ہے مجھ کو کارِ زیاں کارِ بد کو میں

عابد عمر

Abid Umar

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات

نظم