loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

06/08/2025 04:38

بس اِک ہم ہیں کہ مٹی سے محبت کر رہے ہیں

بس اِک ہم ہیں کہ مٹی سے محبت کر رہے ہیں
پرندے بھی یہاں سے اَب تو ہجرت کر رہے ہیں

کسی یوسف کو بلوائو زنانِ مصر پھر سے
کئی صدیوں سے یہ بازار وحشت کر رہے ہیں

اُنہیں معلوم ہے سب ہیں منافق اُن کے پیچھے
وہ کتنے شوق سے پھر بھی امامت کر رہے ہیں

درختوں نے مجھے ٹوکا ہے میری بے دلی پر
ستارے، پھول اور دریا شکایت کر رہے ہیں

ہمیں جو قتل کرنے کیلئے آئے ہیں خالدؔ
ہمارا حوصلہ ہم اُن کی عزت کر رہے ہیں

خالد شریف

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم