بس اک من درپن ہو گا
خاک یہ سارا تن ہو گا
دن بوڑھے ہونے کو ہیں
راتوں پر جوبن ہو گا
آنکھیں جب ساغر ہوں گی
ساقی میرا من ہو گا
تن ہو بوڑھا بھی تو کیا
سوچ میں بالا پن ہوگا
سر پھوڑیں گے الفت میں
پتھر گر ساجن ہو گا
ہجر ہو بس قسمت جس کی
کیسا وہ جوبن ہو گا
آج نسیم اس دنیا میں
سچ تو پاگل پن ہو گا
نسیم بیگم نسیم