MOJ E SUKHAN

بنائے گا مری بگڑی جو بات نام رسول

بنائے گا مری بگڑی جو بات نام رسول
کرے گا دور مری مشکلات نام رسول

میں اٹھتے بیٹھتے ان کا ہی نام لیتا ہوں
ہے اک خزانہء حسن صفات نام رسول

ازل سے لے کے ابد تک چراغ کی صورت
جمال انجمن ممکنات نام رسول

جہاں تلک مری سانسوں کی ڈور جائے گی
کرے گی ورد یہ میری حیات نام رسول

میں دیکھتا ہوں کرم کی ہیں بارش مجھ پر
مری امیدوں کی ہے کائنات نام رسول

مری حیات کا ہر پل انہی سے روشن ہے
مری حیات کے سارے جہات نام رسول

سبب نجات کا ہوگا یہی تو محشر میں
تمہارا ورد ہو رونق حیات نام رسول

رونق حیات

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم