loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

05/08/2025 15:25

بن نہ بن میری جان ،جھوٹ نہ بول

بن نہ بن میری جان ،جھوٹ نہ بول
بس مجھے اپنا مان ، جھوٹ نہ بول

کیا کہا ، مجھ کو چاہتا ہے تُو
ہو رہی ہے اذان ، جھوٹ نہ بول

خوش ہوں اُس کے بغیر ، میں نے کہا
مجھ سے بولی زبان ، جھوٹ نہ بول

یہ محبت نہیں ہے ، دھوکا ہے
تُو نہیں مہربان ، جھوٹ نہ بول

رات تُو دیر تک نہیں سوتی
بلب ہوتا ہے آن ، جھوٹ نہ بول

یہ کلائی پہ کس کے ہا تھوں کے
پڑ گئے ہیں نشان ؟ جھوٹ نہ بول؟

دیکھ شہباز ، دل کی باتوں میں !
میرے شیریں بیان ، جھوٹ نہ بول !

شہباز نیر

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم