loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/04/2025 13:10

بھرے جہاں میں بھلا کون اب ہمارا ہے

Bharay jahan main Bhala kon ab hamara hay

غزل

بھرے جہاں میں بھلا کون اب ہمارا ہے
ہمارا سایا ہمارا تبھی سہارا ہے

تمام رات اسی سوچ میں کٹی اپنی
ہمارے نام کا انمول یہ ستارہ ہے

تمام راستے جگنو جو بن کے ساتھ رہا
پتہ چلا کہ وہی تو مرا خسارا ہے

گلاب لے کہ چلی ہوں میں اس لیے ہمدم
بہت ہی پیار سے تو نے مجھے پکارا ہے

نجانے کتنے کھلائے ہیں گل میں کیا جانوں
مگر وہ جیسا ہے چاہت کا استعارہ ہے

کہیں بھی خوفِ طلاطم نہ دل کو آیا مرے
ہنسی خوشی تجھے خود ہم نے یار ہارا ہے

ہماری آہ بھی اپنی نہ ہوسکی انجم
بڑا ہے ناز ہمیں سب یہاں ہمارا ہے

شہناز انجم

Shahnaz Anjum

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات

نظم