loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

08/06/2025 01:41

بھلا نہیں تو بُرا ملے گا

بھلا نہیں تو بُرا ملے گا
وفا کا کچھ تو صلہ ملے گا

ہمیشہ ہر مُسکراتا چہرہ !
کبھی کبھی غمزدہ ملے گا

طواف کرتی ہیں جسکا آنکھیں
وہ در کبھی تو کُھلا ملے گا

ہو جستجو پہ یقینِ کامل
تو ڈھونڈنے سے خدا ملے گا

دُکھوں کے گرد و غبار سے اب
ہر ایک چہرہ اٹا ملے گا

وفا کی آذر اُمید رکھنا
کبھی کوئی باوفا ملے گا

ندیم آذر

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم